اے بی ڈی ولیئرز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کیپ ٹاؤن(سپورٹس لنک رپورٹ) جنوبی افریقا کے سابق کپتان  اے بی ڈی ولیئرز نے تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے دنیا کرکٹ کو حیران کر دیا۔ڈی ولیئرز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان اپنی موبائل ایپ پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا۔اے بی ڈی ولیئرز کا کہنا تھا کہ ’میرے لیے یہ ایک مشکل فیصلہ تھا،میں نے اس حوالے سے طویل سوچ و بچار کی لیکن میرا خیال ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میں ریٹائر ہو جاؤں‘۔انہوں نے اس موقع پر اپنے ساتھی کھلاڑیوں، فینز اور کرکٹ جنوبی افریقا کا بھی شکریہ ادا کیا۔ی ولیئرز کی ریٹائرمنٹ جہاں کرکٹ شائقین کے لیے حیراکن ہیں وہیں کرکٹ جنوبی افریقا بھی آئندہ برس کرکٹ ورلڈکپ سے قبل ایک اہم کھلاڑی سے محروم ہو گیا ہے۔

تعارف: newseditor