اسلام آباد: (سپورٹس لنک رپورٹ) کرکٹ اور ہاکی کے بعد پاکستان کے سکواش کورٹس بھی آباد ہونے لگے، عالمی تنظیم پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن نے پاکستان کو سکواش کے 7 عالمی ایونٹس کی میزبانی سونپ دی۔سکواش کی عالمی تنظیم پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن پاکستان پر مہربان، رواں سال 7 بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی پاکستان کے سپرد کر دی گئی۔ 45 سے 70 ہزار ڈالر مالیت تک کے ان انٹرنیشنل ایونٹس میں حصہ لے کر قومی کھلاڑیوں کو رینکنگ بہتر بنانے کا موقع مل سکے گا۔پی ایس اے کی جانب سے ملنے والے انٹرنیشنل ایونٹس میں سے 3 ایونٹس اسلام آباد، 2 لاہور اور باقی کراچی میں ہوں گے۔ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر پشاور انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی سے محروم رہے گا۔نائب صدر پاکستان سکواش فیڈریشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سکواش کے انٹرنیشنل ایونٹس کی واپسی خوش آئند ہے، قومی کھلاڑی نہ صرف اپنی رینکنگ بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔