لندن (سپورٹس لنک رپورٹ) انگلش ویمن فٹبالر لوسی برونز نے سال دو ہزار اٹھارہ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا، برمنگھم کے خلاف پہلے شاندار گول سمیت بہترین پرفارمنسز نے پہلی انگلینڈ خاتون فٹبالر ہونے کا اعزاز دلا دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کا ایوارڈ برائے ویمن فٹبالر انگلینڈ اور اولمپک ٹیم کی ڈیفنڈر لوسی برونز نے جیت لیا۔ ایوارڈ جیتنے والی پہلی انگلش خاتون فٹبالر بن گئیں۔ فٹبال ایوارڈ جیتنے کی دوڑ میں پانچ خواتین شامل تھیں۔برونز نے ایوارڈ جیتنے کے بعد کہا کہ مانچسٹر سٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے برمنگھم کے خلاف پہلے ہیڈر گول سمیت شاندار کامیابیوں نے اس دن کو ایوارڈ کے ساتھ یادگار بنا دیا۔ ساتھ ہی ساتھ اپنے پرستاروں کا بھی شکریہ ادا کیا