سجاس کا اپنے الیکشن کمیشن کے رکن نیشنل بینک اف پاکستان کے ڈائریکٹر میڈیا "”ابن حسن”” کے انتقال پرا ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت.


کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان, سیکریٹری اصغر عظیم, سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان, نائب صدور محمود ریاض, منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی, جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی, سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور تمام ممبران نے سجاس کے الیکشن کمیشن کے رکن اور نیشنل بینک اف پاکستان کے کے ڈائریکٹر میڈیا "” ابن حسن”” کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ہے, سجاس کی مجلس عاملہ نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے, دعا کی ہے کہ اللہ پاک مرحوم کی معغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے.آمین، دریں اثنا میں مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ شب امام بارگاہ باب العلم نزد 5 اسٹار چورنگی میں ادا کی گئی بعد ازاں انہیں "وادی حسین” قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، دوسری جانب سجاس کے صدر آصف خان اور سیکریٹری اصغر عظیم نے ابن حسن کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ابن حسن کے انتقال سے سجاس ایک بہترین دست سے محروم ہوگیا ہے، ابن حسن اخلاق اور کردار کے غازی تھے یہ ہی وجہ ہے کہ کراچی کے صحافی برادری میں انہیں انتہائی قدر اور عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا،اللہ پاک ابن حسن کی معغفرت فرمائے آمین۔

error: Content is protected !!