کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو نے کہا ہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں کامیابی کے باعث آج سے شروع ہونے والے لیڈز ٹیسٹ میں شاہینوں کو نفسیاتی برتری حاصل ہوگئی ہے۔جس سے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو بہتر کار کردگی دکھانے میں مدد ملے گی، وہ اسکائوٹس ہیڈ کوارٹر میں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ( سجاس) کے افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ لارڈز ٹیسٹ میں قومی کپتان سرفراز احمد نے کھلاڑیوں کو بہتر انداز میں استعمال کیا ، کھلاڑیوں نے کپتان کے اعتمادکو ٹھیس نہیں پہنچائی،اس موقع پر قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان فلائنگ ہارس سمیع اللہ نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کو سخت مقابلے کا سامنا ہوگا، قومی ٹیم کی موجودہ کار کردگی سے جیت کی امید کم نظر آتی ہے، کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کو ہر میچ کی حکمت عملی بناناہوگی، ہاکی کی کامیابی کے لیئے اسے سیاست سےآزاد اور اہلیت کی بنیاد پر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔صلاح الدین صلو اور سمیع اللہ کا کہنا تھا کہ سجاس کا اسپورٹس جرنلسٹس کو عمرے کی ادائیگی کے لیئے بھیج نا ایک منفرد کام ہے۔افطار ڈنر میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سکریٹری احمد علی راجپوت،محفوظ الحق،ایپنک کے سیکریٹری جنرل شکیل یامین کانگا، سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم، صدر طارق اسلم،اسلم خان ، غلام محمد خان، حس عباس، عاجز جمالی۔سینئر جرنلسٹ عتیق الرحمان ۔۔ ڈائریکٹر انفارمیشن محکمہ اطلاعات سندھ جہاں آرا۔یحیی پولانی۔ ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ شہزاد پرویز بھٹی ۔ویچیوئل ایکسز کے سی ای او۔خواجہ مستقیم۔سندھ ٹین پن باولنگ کے سیکریٹری رومس علی۔سندھ ڈاٹ ایسوسی ایشن کے صدر سعید خان۔ کراچی یونین آف جرنلٹس دستور اور برنا کے عہدیداران۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین۔ گلفراز خان۔ڈاکٹر ماجد سمیت سجاس کے ممبران ۔ایگزیٹو کمیٹی اور میڈیا سے وابستہ افراد نے بھرپور تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر سجاس نے ربیع اول کے مہینے میں تین ممبران کو عمرے پر بھیجنے کا اعلان کیا۔ افطار پارٹی کے اختتام پر عمرے کے لیئے تقریب میں شریک ممبران کے درمیان قرعہ اندازی کے ذریعہ جیو نیوز کے ڈاہ زیب خرم۔سماء ٹی وی کے سجاد خان اور روزنامہ امن کے شاہد انصاری کا انتخاب کیا گیا۔جبکہ روزنامہ92 نیوز کے طارق اسلم۔روزنامہ ایکسپریس کے حسنین انور اور روزنامہ وطن کے شاہد ساٹی ان کے متبادل ہونگے ۔