چوتھا عبدالرزاق رمضان روک بال ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پنجاب ،غازی اسپورٹس،گارڈن فائٹر اور پولیس کی ٹیموں نے چوتھے عبدالرزاق آرائیں رمضان المبارک روک بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔منی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد پر جاری ایونٹ کے تیسرے روزمزید سات میچوں کا فیصلہ ہو گیا ،پولیس اور غازی اسپورٹس نے دونوں میچوں میں کامیابی سمیٹ کر فائنل فور میں جگہ بنالی ۔پولیس نے ایس این اے نیوی کو 2-0سے شکست دے کر کامیابیوں کا کھاتہ کھولا ،پولیس کے اجمل اور خرم نے ایک ایک جبکہ ایس این اے نیوزی کا واحد گول ایم شاد نے کیا ۔چترال ینگ اسٹار نے گارڈن کلب کو 2-0سے ہرا یا ،فاتح ٹیم کے نجیب نے ایک گول کیا ۔تیسرے میچ میں غازی اسپورٹس نے گارڈن کلب کو 2-0سے زیر کیا ،فاتح ٹیم کے عمران نے دو جبکہ گارڈن کلب کے ارسلا ن نے ایک گول کیا ۔شمشیر اجلادون نے چترال ینگ اسٹار کو 2-0سے شکست دی

فاتح ٹیم کے لئے ضیا نے تین گول اسکور کیے۔اجلادون کو دن کے دوسرے میچ میں چترال ینگ اسٹار نے 2-0سے زیر کر لیا ،جبکہ فاتح ٹیم اپنا دوسرا میچ غازی اسپورٹس سے ہار گئی ،ایک اور میچ میں ایس این اے نیوی نے بوہرہ شمشیر کو 2-0سے آئوٹ کلاس کیا ،فاتح ٹیم کے لئے عابد نے ایک گول اسکور کیا ۔لیگ میچوں کا آج آخری روز ہے تاہم سیمی فائنل کے لئے پنجاب ،غازی اسپورٹس،گارڈن فائٹر اور پولیس کی ٹیموں نے اپنی نشست کنفرم کر لی ہے ۔تیسرے روز کے میچوں کے موقع پر پاکستان روک بال فیڈریشن کے سینئر نائب صدر مقبول آرائیں مہمان خصوصی تھے ۔آج لیگ کے آخری پانچ میچز کھیلے جائیں گے ۔

error: Content is protected !!