اسپیشل ورلڈ گیمز ; پاکستان کے محمد لقمان نے کی 100 میٹر ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا

 

 

پاکستان کے محمد لقمان نے اسپیشل ورلڈ گیمز کی 100 میٹر ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا
محمد لقمان نے فاصلہ 15.21 سیکنڈمیں مکمل کیا، پاورلفتنگ میں حبیب اللہ کاگولڈ میڈل

 

برلن (جرمنی) پاکستان کے محمد لقمان نے اسپیشل ورلڈ گیمز ایتھلیٹکس کی 100 میٹر ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا محمد لقمان نے 100 میٹر ریس کافاصلہ15.21 سیکنڈمیں مکمل کیا محمد لقمان نے لانگ جمپ میں بھی دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کیا

پاکستان کے میرواعظ نے 3000میٹر ریس میں سلور میڈل جیتا لیا انہوں نے یہ فاصلہ 10 منٹ اور 11 سیکنڈ میں مکمل کیا اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں پاکستان ابتک مجموعی طور پر9 گولڈ میڈلز جیت چکا ہے

پاورلفتنگ میں پاکستان کے حبیب اللہ نے 83 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں ڈیڈ لفٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا حبیب اللہ نے اس کے علاوہ اسکواٹ،بینچ پریس اور کمبائنڈ ویٹ میں بھی سلور میڈلز اپنے نام کئے

 

فیلڈہاکی کے مکس ایونٹ میں تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پیراگوئے کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیکر برونز میڈل جیت لیا واضح رہے کہ پاکستان نے ورلڈ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پہلی بار شرکت کی ہے

 

سوئمنگ کی 50 میٹر فری اسٹائل میں پاکستان کے حسن پٹیل نے 1 منٹ اور 03.93 سیکنڈ میں فاصلہ مکمل کرکے برونز میڈل جیت لیا

ٹینس ایونٹ کے ویمنز سنگل ایونٹ میں پاکستان کی سعدیہ جنید نے سلور میڈل جیت لیا

باسکٹ بال ایونٹ میں پاکستان یونیفائڈمینز نے پاکستان یونفائڈ مکس کو شکست دیکر برونز میڈل اپنے نام کرلیا

 

 

error: Content is protected !!