سوکیوکشن بلیک بیلٹ 6ڈان شیہان راجہ خالدکو سابق وزیراعظم کا عشائیہ


اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے جاپان سے سوکیوکشن س بلیک بیلٹ 6 ڈان اور پاکستان برانچ چیف کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی شیہان راجہ خالد کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ اسلام آبادمیں استقبالیہ دیا۔اس موقع پر پاکستان سوکیوکشن فیڈریشن کے آفیشلز عمائدین شہر سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ سپورٹس آفیشلز بھی موجود تھے۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم پاکستان نے شیہان راجہ خالد کو ورلڈ سوکیوکشن بلیک بیلٹ 6 ڈان سر ٹیفکیٹ جاپان سے حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اورورلڈ سوکیوکشن سر ٹیفکیٹ جاپان سے حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی شہری کا اعزازحاصل کرنے پر مبارک باد بھی دیں۔ ورلڈ سوکیوکشن بلیک بیلٹ 6 ڈان سر ٹیفکیٹ حاصل کرنا پاکستان کا اعزاز ہیں۔ شیہان راجہ خالدکا ورلڈ سوکیوکشنبلیک بیلٹ 6 ڈان سر ٹیفکیٹ جاپان سے حاصل کرنا پر ہمیں فخر ہیں۔یہ خط پوٹھوار کا دہرا اعزاز ہیں۔جاپان میں کوئی شخص میرٹ سے ہٹ کر کوئی سر ٹیفکیٹ ،ڈگری یا بیلٹ حاصل نہیں کر سکتا۔راجہ پرویز اشرف نے اس موقع پر کہا۔کہ ہم بہت جلد ہی گجر خان میں ایک استقبالیہ شیہان راجہ خالدکے اعزاز میں منعقد کریں گے۔جس میں خطہ پوٹھوارکی جانب سے تاج پہنایا جائیگا۔ہم نے ملک کھیلوں کو بہت اہمیت دیں ہیں۔جس کا ثبوت شہید بھٹو کی جانب سے اسلام آباد میں سپورٹس کمپلیکس کا تخفہ ہے۔یہ سپورٹس کمپلیکس شہیدبھٹو نے قوم کو دیاتھا۔اس موقع پر پاکستان کے لئے اعزاز حاصل کرنے والے شیہان راجہ خالدنے سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف اور موجود آفیشلز کا شکریہ ادا کیا۔ اور اس عزم کا اظہار کیا۔کہ پہلے سے زیادہ اس شعبے میں ملک وقوم کی خدمت کرتے رہیں گے۔

تعارف: newseditor