ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)ماضی قریب میں فٹ پاتھ پر رنگ کرنے والے لڑکے نے برازیلین فٹ بال ٹیم میں شامل ہوکر ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ یاد رہے کہ گبرائیل جیسس غربت کی وجہ سے صرف تیرہ سال کی عمر میں مزدوری کرنے لگے اور وہ چار سال قبل تک بطور پینٹر کام کیا کرتے تھے ۔2014ء میں اپنے ملک میں ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران انہوں نے سڑکوں پر رنگ کر کے روزی کمائی۔ گبرائیل جیسس دوہزار سولہ میں اولمپک گیمز کیلئے قومی ٹیم کا حصہ بنے جس میں شاندار کارکردگی کی بدولت مانچسٹر سٹی نے ان کی خدمات حاصل کرلیں۔