بریڈا(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ہاکی ٹیم نے آسٹریا کے خلاف3 میچوں کی سیریز 0۔2 سے جیت لی۔چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم ان دنوں ہالینڈ کے شہر بریڈا میں موجود ہے اور ہالینڈ اور وہاں کے مقامی کلب اور اسٹریا کے خلاف 5 میچوں کی سیریز بھی مکمل کرچکی ہے۔ ان میچوں کے دوران رضوان سینئر نے ٹیم کی قیادت کی۔گزشتہ روز پاکستان نے ا?سٹریا کو سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بھی صفر کے مقابلے میں 3 گول سے زیر کرکے سیریز 2۔0 سے اپنے نام کی۔ سیریز کے دوران ارسلان قادر بھر پور فارم میں دکھائی دیے، انھوں نے آخری میچ میں 2 گول کرنے کے علاوہ مجموعی طور پر5 گول کر کے سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔بریڈا میں ہونے والے اس میچ میں پاکستانی ٹیم نے آغاز میں ہی جارحانہ انداز اپنایا اور نویں منٹ میں ارسلان قادر کے ذریعے ابتدائی گول کرنے میں کامیاب ہوگئی۔دوسرے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم نے ایک بار پھر عمدہ موو بنائی اور گیند کو حریف سائیڈ کے ڈی ایریا میں لے جانے میں کامیاب ہوگئی، اس بار مبشر علی نے بڑی خوبصورتی کے ساتھ گیند کو جال کے اندر پھینک کر پاکستانی ٹیم کی برتری دگنی کر دی۔ تیسرے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم مزید گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔چوتھے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم نے گول کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کے لیے بھر پور کوشش کی، کھیل ختم ہونے سے صرف پانچ منٹ قبل ارسلان قادر نے انفرادی طور پر دوسرا اور مجموعی طور پر تیسرا گول کر کے فتح پاکستانی ٹیم کی جھولی میں ڈال دی۔میچ کے دوران ا?سٹریا کی ٹیم کو بھی گول کرنے کے متعدد مواقع میسر آئے لیکن ان کے فاروڈز پاکستانی ٹیم کے دفاعی حصار میں شگاف ڈالنے میں کامیاب نہ ہوسکے