میکسیکو کے کھلاڑی رافیل کا 5واں ورلڈ کپ


ماسکو (سپورٹس لنک رپورٹ)میکسیکو کے رافیل مرکیوئز پانچ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ۔ انہوں نے دفاعی چیمپئن جرمنی کیخلاف میچ میں بطور متبادل کھلاڑی میدان میں قدم رکھ کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ان سے قبل ہم وطن کھلاڑی انٹونیو کاربائیل اور جرمنی کے لوتھر میتھائس اس ریکارڈ کے مالک تھے جبکہ گیان لوگی بفون پانچ مرتبہ میگا ایونٹ کے اٹالین سکواڈ میں شامل ہوئے مگر انہیں پہلی بار میدان میں اترنے کا موقع نہیں ملا تھا۔

تعارف: newseditor