روس :ورلڈ کپ کا جنون، رونالڈو کی مورتی نصب

ماسکو (سپورٹس لنک رپورٹز ) روس میں فٹبال ورلڈ کپ کا جنون، درختوں کی چھال کے جوتے اور فٹبال متعارف کرا دیئے گئے۔ ائیر پورٹ کے باہر رونالڈو کی مورتی نصب، برازیلین کھلاڑٰیوں کے بچے بھی فٹبالرز بن گئے۔روس میں ہرشے فٹبال کے رنگ میں رنگ گئی، درختوں کی چھال کے جوتوں کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا، چھال کے بنے فٹبال میں خواتین کی دلچسپی بھی بڑھ گئی ہے۔ انہوں ںے اس فٹبال کو خوب ککس لگائیں اور ہلہ گلہ بھی کیا۔ماسکو میں لکڑی کے بنے مجسمے بھی فٹبال فین کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں، ائیرپورٹ کے باہر رونالڈو کی مورتی نصب کر دی گئی۔ فٹبال دیوانوں کی سیلفیاں، سٹار فٹبالر کو دیکھ کر ننھے شائقین کے نعرے گونجنے لگے۔برازیلین کھلاڑیوں کے بچے بھی فٹبالرز بن گئے اور میچ سے قبل پریکٹس کرنے لگے۔ ورلڈ کپ میں برازیل ٹیم کا سوئٹزر لینڈ سے پہلا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔

تعارف: newseditor