پاکستان سپرباکسنگ لیگ کا باقاعدہ آغاز ستمبر میں

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر باکسنگ لیگ کا باقاعدہ انعقاد رواں برس 28ستمبر سے تین نومبر تک ہو گا۔ آرگنائزرز کے مطابق ایونٹ میں آٹھ ٹیموں میں مجموعی طور پر 96باکسرز ایکشن میں نظر آئیں گے، ہر ٹیم میں دس مرد جبکہ دو خواتین باکسرز ہوں گی۔ ایونٹ کی لانچنگ تقریب آج کراچی میں منعقد کی جارہی ہے، چھ ہفتوں تک جاری رہنے والی اس لیگ کو نامور پروفیشنل برطانوی باکسر عامر خان پاکستان میں متعارف کروارہے ہیں۔ اس ایونٹ کو منعقد کرنے میں انہیں پنجاب سپورٹس بورڈ اور ورلڈ باکسنگ کونسل کا بھی تعاون حاصل ہو گا ۔ ایونٹ عامر خان باکسنگ اکیڈمی اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ سپر باکسنگ لیگ میں آٹھ فرنچائز ٹیمیں آٹھ شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ اورکوئٹہ سے شامل ہوں گی۔ ٹیم اونرز میں وسیم اکرم، شاہد آفریدی اور راحت فتح علی خان شامل ہیں۔

تعارف: newseditor