ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)فٹبال ورلڈکپ میں گزشتہ روز ماسکو کے لوزہنیکی سٹیڈیم میں پرتگال اور مراکش کے میچ کے دوران کرسٹیانورونالڈو کی منگنی کی گونج بھی سنائی دیتی رہی ۔کرسٹیانو رونالڈو کی دیرینہ خاتون دوست 24سالہ جارجینا روڈری گیوئز گزشتہ روز پرتگال اور مراکش کا میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں موجود تھیں ،میچ دیکھنے کے دوران انہوں نے اپنے ساتھ موجود لڑکی کو اپنے بائیں ہاتھ کی چوتھی انگلی میں پہنی ڈائمنڈ کی انگوٹھی دکھائی جوحیران ہوئی ،یہ لمحے کیمرے نے اپنی آنکھ میں محفوظ کرلئے ،اس انگوٹھی کو منگنی کی انگوٹھی کہا جارہاہے۔