لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ زمبابوے کے لیے ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹرائی انگیولر سیریز میں فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، سرفراز احمد، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی اور عثمان شنواری کو شامل کیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔کھلاڑیوں میں فخرزمان، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، بابر اعظم، آصف علی، سرفراز احمد، محمد نواز، شاداب خان، جنید خان، فہیم اشرف، محمد عامر، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ ، حسن علی اور حارث سہیل شامل ہوں گے۔