جوز ٹیلر کیلئے بڑا اعزاز

مانچسٹر(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کے جوز بٹلر دنیا کے بہترین وکٹ کیپر بیٹسمین قرار پا گئے ہیں جنہوں نے مانچسٹر میں آسٹریلیا کیخلاف سنچری اورڈرامائی فتح کی بدولت اعزاز اپنے نام کرلیا۔واضح رہے کہ انہوں نے 114 رنز پر آٹھ وکٹیں گر جانے کے بعد تن تنہا ایک وکٹ سے کامیابی کو یقینی بنایا تھا۔ان کے 110 رنز کے برعکس انگلش ٹیم کا کوئی بیٹسمین بھی 20 سے زائد رنز نہیں بنا سکا۔کینگرو کپتان ٹم پین نے بھی جوز بٹلر کی کاوش کو زبردست انداز سے سراہتے ہوئے کہا وہ فی الوقت سفید بال کے بہترین وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے ہیں۔

error: Content is protected !!