عالمی کپ فٹبال،،فرانس نے ارجنٹائن کی چھٹی کرا دی


ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)فیفا ورلڈ کپ کے پہلے پری کوارٹر فائنل میں فرانس نے ارجنٹینا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔روس میں جاری ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہلا میچ فرانس اور ارجنٹینا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔فرانس کی ٹیم نے کھیل کے 12 ویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کی جسے کچھ ہی دیر بعد ارجنٹینا نے ختم کر دیا۔ارجنٹینا نے دوسرا گول کر کے میچ پر اپنی برتری حاصل کی لیکن پھر اس کے بعد فرانس کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے لگاتار تین گول اسکور کر ڈالے اور میچ کا اسکور چار دو کر دیا۔اسٹاپیچ ٹائم میں ارجنٹینا نے تیسرا گول کر کے کھیل انتہائی دلچسپ بنا دیا لیکن کھیل کا اختتام ٹیم میسی کی شکست پر ہوا۔

تعارف: newseditor