عمران طاہر ایک نئے اعزاز کے مالک بن گئے

جوہانسبرگ (سپورٹس لنک رپورٹ )جنوبی افریقہ کے پاکستانی نژاد لیگ سپنر عمران طاہر 7کاؤنٹیز کی نمائندگی کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے ،وہ اگلے ہفتے انگلش کاؤنٹی درہم کی طرف سے ایکشن میں نظر آئیں یہ ان کی 7ویں کاؤنٹی ٹیم ہوگی ۔عمران طاہر اس سے قبل چنئی سپر کنگز کے علاوہ نوٹنگھم شائر ،ہمپشائر ،واروکشائر ،یارک شائر اور مڈل سیکس کی نمائندگی کرچکے ہیں ۔آئندہ ہفتے لیگ سپنر درہم کی جانب سے ٹی 20ٹورنامنٹ میں جوہر دکھاتے نظر آئیں گے ،انہیں انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس کی جگہ طلب کیاگیاہے جنہیں انگلینڈ نے بھارت کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم میں شامل کرلیاہے ۔عمران طاہر ٹی ٹونٹی ایونٹ کے 14میچز میں سے 9میں درہم کو دستیاب ہوں گے کیونکہ اس کے بعد انہوں نے کیریبین لیگ میں اپنی 8ویں ٹیم گیانا امیزون وارئیرز کی نمائندگی کرنی ہے ۔ عمران طاہر کا کہناہے کہ میں نے انگلینڈ میں کھیل کا ہمیشہ لطف اٹھایاہے اور امیدہے کہ اپنے انٹرنیشنل اور کاؤنٹی تجربے کی بدولت درہم کیلئے بہترین خدمات سرانجام دے سکوں گا ۔درہم کے ہیڈکوچ جون لیوئیس کا کہناہےکہ ہم نے بہترین ٹاپ کوالٹی سپنر کا انتخاب کیاہے جوپہلے ہی ٹی 20ایونٹس میں اپنی دھاک بٹھا چکاہے ۔

تعارف: newseditor