ویسٹ انڈیز بنگلہ دیش کا پہلا ٹیسٹ 4جولائی سے


کنگسٹن(سپورٹس لنک رپورٹ ) ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 4 سے 8 جولائی تک اینٹیگوا میں کھیلا جائیگا۔ بنگلہ دیشی ٹیم دورے کے دور ان ویسٹ انڈیزکی ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 سے 8 جولائی، دوسرا اور آخری ٹیسٹ 12 سے 16 جولائی تک کھیلا جائے گا، ون ڈے سیریز سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم 19 جولائی کو پریکٹس میچ کھیلے گی جس کے بعد ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 22 جولائی، دوسرا میچ 25 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 28 جولائی کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 31 جولائی، دوسرا میچ 4 اگست جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 5 اگست کو کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor