اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)نگران حکومت نے ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا نوٹس لیتے ہوئے،پا کستان ہاکی فیڈریشن سے جواب طلب کرنیکا بھی فیصلہ، ہاکی فیڈریشن کی20 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ روک لی ۔ تفصیلات کے مطابق بریڈا میں جاری چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں را ؤ نڈ لیگ کے آخری میچ میں بیلجیئم سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔ نگران حکومت نے ہاکی ٹیم کی خراب اور مایوس کن کارکردگی کانوٹس لے لیا ہے۔ نگران حکومت نے ہاکی فیڈریشن کی20 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ بھی روک لی ہے جس کی منظوری سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دی تھی۔دوسری جانب اسپورٹس بورڈ نے ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پاکستان ہاکی فیڈریشن سے جواب طلب کرنیکا بھی فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کو بھارت سمیت ہالینڈ، بیلجیئم اور آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔