کولمبو(سپورٹس لنک رپورٹ)کرکٹ سری لنکا پرامید ہے کہ وہ آئی سی سی سے دنیش چندی مل کو رعایت دلانے میں کامیاب ہو جائے گا جو جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں شرکت کر سکیں گے۔ بال ٹیمپرنگ کیس کے دوران بطور احتجاج میدان چھوڑنے پر دنیش چندی مل،کوچ چندیکا ہتھوروسنگھے اور منیجر اسانکا گروسنہا پابندی کے خطرے سے دوچار ہیں اور اس معاملے کی سماعت جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے دو روز قبل دس جولائی کو متوقع ہے۔