سابق کپتان جاویدمیانداد نے سابق کرکٹر اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے لئے پان کا تحفہ بھیجا ہے۔سابق کپتان جاویدمیانداد نےرہنماتحریک انصاف علی زیدی سے دلچسپ ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران انہوں نے علی زیدی کو اپنے ہاتھوں سے تیار کیا ہوا پان کھلایا۔
خان صاحب کے دیرینہ دوست جاوید میاندا اور خان صاحب کے دیرینہ ساتھی علی زیدی کی دلچسپ ملاقات!
میں نے شارجہ میں بھارت کیخلاف پان کھا کر چھکا مارا تھا!
میری طرف سے یہ ایک پان آپکے لیے اور ایک پان خان صاحب کیلئے۔@ImranKhanPTI @AliHZaidiPTI #JavedMiandad #NA244AliZaidiKa pic.twitter.com/CqzATppufI
— Azhar Leghari (@AzharLaghari_) July 7, 2018
اس موقع پر جاویدمیانداد کا کہنا ہے کہ شارجہ میں پان کھا کر بھارت کے خلاف چھکا مارا تھا۔
جاویدمیانداد نےعلی زیدی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے لئےبھی پان دیا۔