فاسٹ بائولر حسن علی کو وکٹ لینے کا جشن منانا مہنگا پڑ گیا

بلاوایو(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کو وکٹ لینے کا جشن منانا مہنگا پڑگیا ۔بلاوایو میں زمبابوین بیٹسمین ریان مرے کو بہترین انداز میں بولڈ کرنے کے بعد حسن علی کو ٹشن مارنا بھاری پڑگیا ۔دوسرے ایک روز میچ میں جشن منانے کے اپنے انداز میں جھٹکے سے ہاتھ بلند کرنے کی وجہ سے فاسٹ بولر کا پٹھا اور گردن کی نس کھنچ گئی ۔فاسٹ بولرحسن علی سے ساتھی کھلاڑیوں نے وکٹ لینے کی مبارکباد دینے کے بجائے اظہار ہمدردی کیا ۔حسن علی میچ میں 3زمبابوین کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا ،ان کی شاندار بولنگ کی بدولت میزبان ٹیم 194رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

تعارف: newseditor