کوئٹہ(سپورٹس لنک رپورٹ) سابق کرکٹر شاہد آفریدی سانحہ مستونگ کے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے۔شاہد آفریدی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے شہید رہنما نواب زادہ سراج رئیسانی کے اہلخانہ سے تعزیت بھی کی جس کے بعد وہ زخمیوں کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ پہنچے۔شاہد آفریدی کا ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہنا تھا کہ وہ کوئٹہ میں ہیں جہاں انہوں نے نواب سراج رئیسانی کے لواحقین سے تعزیت کی اور زخمیوں کی عیادت بھی کی۔آفریدی نے کہا کہ انہوں نے بلوچستان کے لوگوں میں تبدیلی دیکھی ہے اور بلوچستان کے لوگ جانتے ہیں کہ مشترکہ دشمن کے خلاف کیسے متحد رہا جائے۔
https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1019136183031554049
یاد رہے کہ 13 جولائی کو مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی کارنر میٹنگ میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں نواب سراج رئیسانی سمیت 149 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔