پاکستان ہاکی فیڈریشن کا مالی بحران شدید،ایشین گیمز کی تیاریاں متاثر


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پاس فنڈز ختم ہو گئے جس سے فیڈریشن مالی بحران کا شکار ہے۔ ایشین گیمز کی تیاریاں فنڈز نہ ہونے کے باعث متاثر ہونے لگیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف حکام نے نگراں حکومت سے قومی کھیل بچانے کے لیے رابطہ کر لیاہے۔ اس صورتحال میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ، منیجراور کپتان بھی پریشان ہیں۔ پی ایچ ایف حکام نے نگراں حکومت سے قومی کھیل بچانے کے لیے رابطہ کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، فیڈریشن کے اکاؤنٹس خالی ہوچکے ہیں، کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کے لیے بھی پیسے نہیں رہے۔

تعارف: newseditor