سہ ملکی ڈس ایبلڈ کرکٹ سیریز کی فاتح ٹیم کا کراچی پریس کلب میں استقبالہ


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2019میں حصہ لے گی۔ فزیکل ڈس ایبی لٹی ٹرائی نیشن سیریز جیتنے کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری امیر الدین انصاری نے کراچی پریس کلب کی جانب سے ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پریس کلب کی جانب سے پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے آفیشلز اور کھلاڑیوں کو اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔امیرالدین انصاری نے پی ڈی سی اے کی جانب سے کراچی پریس کلب کے صدر احمد خان ملک اور سیکریٹری مقصود احمد یوسفی کویادگاری شیلڈ پیش کی۔ سیکریٹری پی ڈی سی اے نے پاکستان ڈس ایبلڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کے متعلق بتایا کہ انگلینڈ میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز جیتنے پر وہ بے حد خوش اور ان کے حوصلے بلند ہیں۔انگلینڈ میں ہمیں بڑی پذیرائی ملی ہے جس پر ہم ای سی بی کے مشکور ہیں۔ انگلینڈ ڈس ایبلڈ بورڈ کے سربراہ آئن مارٹن نے پاکستان کے ڈس ایبلڈ کھلاڑیوں کی دنیا کے بہترین ٹیم قراردینے سے ہماری ہمت افزائی ہوئی ہے۔آئن مارٹن کیجانب سے پی ڈی سی کی پاکستان آنے کی دعوت کو ای سی بی کی اجازت سے مشروط کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان آنے کیلئے بے چین ہیں اورجونہی ہمیں اجازت ملے گی توانگلینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ کپتان نہار عالم نے کہا کہ 11ساالہ محنت کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے گذشتہ دنوں پشاور اور مستونگ میں ہونے والی دہشت گردی کی پرزورمذمت کرتے ہوئے ان واقعات پر افسوس کا اظہار کیا اور انگلینڈ میں ٹرائی نیشن سیریز کی کامیابی کو شہدائے پشاور اور مستونگ کے نام کیا۔ نہار عالم کا کہنا تھا کہ اب نیپال اور زمبابوے میں بھی ڈس ایبلڈ ٹیموں کی تشکیل کا عمل جاری ہے۔ انگلینڈ میں ہماری ٹیم نےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انگلینڈ کو ٹف ٹائم دیا۔ جس کے باعث ہمیں واضح کامیابی حاصل ہوئی اور ہم پاکستان کانام ڈس ایبلڈ کرکٹ میں بلند کرنے میں کامیاب رہے۔ حکومت کی جانب سے پذیرانی نہ ملنے پر افسوس ہوا۔ ہمیں صرف قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ انگلینڈ اوریو اے ای میں عمدہ کارکردگی کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ مسلسل کامیابیوں سے ان میں جیت کا جذبہ بڑھ گیا ہے۔اس موقع پر صدر کراچی پریس کلب احمد خان ملک نے کہ اکہ ٹیم نے جو کارنامہ انجام دیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔ انہوں نے پریس کلب کی جانب سے ٹیم کو مبارکباد دی اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

تعارف: newseditor