بلاوایو(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان بے جان سیریز کا چوتھا ایک روزہ میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا، فتوحات کی ہیٹ ٹرک اور سال کی پہلی ون ڈے سیریز جیتنے سے مورال بلند کرنے والے قومی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری پر نظریں جم گئیں۔ ورلڈکپ تیاریوں کو اور زیادہ پرزور بنانے کے لیے سب پرجوش ہیں۔بلاویوا کے میدان میں پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں جمعہ کو مدمقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سوابارہ بجے بگل بجے گا۔ میچ کے حوالے سے دونوں ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہیں۔زمبابوے کی ٹیم پر مزید دھاک بٹھانے کے لیے شاہین پھر اونچی اڑان بھرنے کے لیے تیار ہیں۔ تیسرا ون ڈے میچ ریکارڈ جیت سے ورلڈکپ تیاریوں میں مصروف شاہین زیادہ پرجوش دکھائی دے رہے ہیں ۔ ٹاپ سکورر فخر زمان اور پہلی بار پانچ وکٹوں کا کارنامہ دکھانے والے فہیم اشرف سمیت سب کی نظریں رینکنگ میں بہتری پر لگ گئیں