ممبئی(جی سی این رپورٹ) مایہ ناز بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھارتی عوام کو مذہبی منافرت سے نکل کر کروشیا سے سبق سیکھنے کو کہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کی آبادی 135 کروڑ ہونے کے باوجود ہم اس ایونٹ میں دوردور تک نہیں ہیں۔بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کا مقابلہ کرنے والے ملک کروشیا کی مثال دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ اس کی آبادی 50 لاکھ سے بھی کم ہے لیکن فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا، ہمارے ملک کی آبادی 135 کروڑ ہونے کے باوجود ہم اس ایونٹ میں دوردور تک نہیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم بدستور ہندو مسلم جھگڑے میں الجھے ہوئے ہیں، اس کے ساتھ ہربھجن نے سوچ بدلو دیش بدلے گا کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔