لائنل میسی ورلڈکپ کی تلخ یادیں بھلانے میں مصروف

میڈرڈ: (سپورٹس لنک رپورٹ) ارجنٹائن کے کھلاڑی لائنل میسی ورلڈ کپ کی تلخ یادیں بھلانے میں مصروف، اہلیہ انٹونیلا روکوزو اور قریبی دوستوں کو لے کر سیر سپاٹے کیلئے نکل کھڑے ہوئے۔ارجنٹائن کے کپتان لائنل میسی فیفا ورلڈکپ میں نیشنل ٹیم کی خراب کارکردگی کو بھول کر اہلیہ انٹونیلا روکوزو کے ساتھ سیر سپاٹوں میں مصرو ف ہوگئے۔ انہوں نے چھٹیاں گزارنے کیلئے اسپین کے جزیرے فورمینٹیرا کو بہتر سمجھا اور کشتی پر سوار ہو کر اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ تفریحی مقام پر جا پہنچے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ورلڈکپ کے بعد انہیں فیملی کے ساتھ رہنے کا وقت مل جائے کیونکہ لالیگا فٹ بال سیزن شروع ہونے میں صرف ایک ماہ رہ گیا ہے جس کے باعث ان کی آئندہ مصروفیات بڑھ جائیں گی۔

تعارف: newseditor