کھٹمنڈو(سپورٹس لنک رپورٹ)سائوتھ ایشین اولمپک کمیٹی کاایک اہم اجلاس آج کھٹمنڈو میں منعقد ہوا جس میں 9مارچ سے18مارچ 2019 تک کھٹمنڈو نیپال میں ہونے والے تیرہویں سیف گیمز کے انعقاد کی تیاریوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔اور سائوتھ ایشین اولمپک کمیٹی کے آئین میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ اجلاس نے تیرہویں سیف گیمز کے لئے پہلے سے منظور شدہ 25کھیلوں کے علاوہ دو مزید کھیلوں کو کر کٹ اور پیرا گلائیڈنگ کے مردوں اور خواتین کے ایونٹس کو بھی سیف گیمز میں شامل کرنے کی منظوری دی۔ سیف کے اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکر ٹری خالد محمود اور خازن محمد شفیق نے کی۔ ساوتھ ایشین اولمپکس کمیٹی کے اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا ہے کہ تیرہویں سیف گیمز کے حوالے سے ایک اہم اجلاس اگست میں جکارتہ میں ہونے والے سیشین گیمز کے دوران بھی منعقد کیا جائے گا۔جس میں تیرہویں سیف گیمز کے میزبان نیپال کی نیشنل اولمپک کمیٹی ان گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے ممبر ممالک کو اپنی تیاریوں کے حوالے سے مذید آگاہ کرے گی۔