قومی ہاکی ٹیم کے کوچ بھی موجودہ حالات سے پریشان

کراچی: (سپورٹس لنک رپورٹ) قومی ہاکی ٹیم کے غیر ملکی ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹمینز بھی موجودہ حالات سے پریشان، فنڈز کی کمی کو جیت کی راہ میں رکاوٹ قرار دے دیا۔قومی ہاکی ٹیم کے غیر ملکی ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹمینز بھی موجودہ حالات سے پریشان ہیں، گزشتہ روز عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ فنڈز کی کمیابی کے پیش نظر مستقبل کے چیلنجز سے نظریں نہیں چرائی جا سکتی ہیں۔ اگر صورت حال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تو ایشیائی کھیلوں کے ساتھ ہی اولمپکس میں شمولیت بھی ممکن نہیں رہے گی۔انہوں نے ایشین گیمز میں اچھی کارکردگی کی بدولت اولمپکس میں شرکت کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے۔ ہیڈ کوچ کے مطابق انہوں نے کھلاڑیوں سے یہی کہا ہے کہ وہ مشکلات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے کھیل پر توجہ دیں لیکن اس کے ساتھ معاشی مسائل کا حل بھی ضروری ہے کیونکہ کھلاڑی معاشی آسودگی کے ساتھ ہی پرفارم کرتا ہے۔

تعارف: newseditor