مارٹینا ہنگس نے گھر بسا لیا

زیورخ (سپورٹس لنک رپورٹ )سوئس پلیئر مارٹینا ہنگز نے سابق اسپورٹس فزیشن ہیری لیمین کے ساتھ بیاہ رچا لیا۔ شادی کی تقریب میں اہل خانہ ، عزیز و اقارب سمیت 140مہمانوں نے شرکت کر کے نو بیاہتا جوڑے کو نئی زندگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مارٹینا ہنگز نے دولہا کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کیلئے جاری کرتے ہوئے مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

تعارف: newseditor