لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) ملک بھر میں میں پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ کے ٹرائل کا آغاز ہوگیا، ٹرائلز 20جولائی سے 11اگست تک ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق سپر باکسنگ لیگ پاکستان کے روڈ ٹو دا رنگ کے ٹرائل شروع ہوگئے، پہلے مرحلے میں گوجرانوالہ میں باکسرز نے بازوں کا زور دکھایا، دوسرے مرحلے کے ٹرائلز لاہور میں ہوئے۔اٹھائیس جولائی کو اسلام آباد اور انتیس جولائی کو پشاور میں باکسرز کا انتخاب ہوگا جبکہ دو اگست کو کوئٹہ میں ٹرائل لئے جائیں گے۔کراچی میں سپر باکسنگ کے ٹرائل پانچ اور چھ اگست کو رکھے گئے ہیں جبکہ دس اگست کو فیصل آباد اور گیارہ اگست کو ملتان میں باکسنگ ٹرائل ہوں گے۔یاد رہے کہ سی ای او اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال اور ممتاز باکسر عامر خان کی مشترکہ کاوشوں سے پہلی سپر باکسنگ لیگ کا شاندار افتتاح کیا گیا تھا تاکہ ملک میں باکسنگ کے کھیل کو فروغ دیا جاسکے۔باکسر عامر خان پاکستان سپر باکسنگ لیگ کے چیئرمین اور سی ای او اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال شریک چیئرمین ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان سپر باسکنگ لیگ 28 ستمبر سے تین نومبر تک اسلام آباد میں واقع عامر خان اکیڈمی میں منعقد کی جائے گی، ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن کے مالکان معروف کرکٹرز اور شوبز شخصیات ہیں۔ ہر ٹیم میں 10 مرد اور 2 خواتین باکسر شامل ہیں، ہر ٹیم میں تین غیر ملکی باکسر بھی شامل ہوں گے۔