پیٹ کمنز کی پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک

میلبورن (سپورٹس لنک رپورٹ) آسٹریلین پیسر پیٹ کمنز کی اکتو بر میں یو اے ای میں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت بدستور مشکوک ہے ۔ یاد رہے کہ وہ اپریل میں جنوبی افریقہ کیخلاف آخری ٹیسٹ کے بعد مسابقتی کرکٹ سے محروم ہیں۔ کمر کی تکلیف میں مبتلا پیسر کے طبی معائنے کے بعد علم ہوا کہ ان کی ہڈی میں سوجن ہے جس کے سبب انہیں علاج کے ساتھ آرام کی ہدایت کی گئی ہے ۔پیٹ کمنز کے مطابق وہ پاکستان کیخلاف سیریز پر غیریقینی صورتحال سے دوچار ہیں اور تین ماہ کے اندر مکمل صحتیابی کے ساتھ کھیلنے کی کوئی ضمانت نہیں۔

تعارف: newseditor