بولاوائیو(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کے اوپننگ بلے باز فخر زمان ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز کھلاڑی سر ویوین رچرڈز کا ریکارڈ توڑ کر ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔ پاکستان ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے یہ ریکارڈ اپنے کیریئر کے 18ویں میچ میں زمبابوے کے خلاف 20 رنز بناکر سر انجام دیا۔فخر زمان نے مایہ ناز ویسٹ انڈین بلے باز سر ویوین رچرڈز، سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن اور ہم وطن کھلاڑی بابر اعظم کے 21 میچز میں ایک ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ توڑا۔
Fakhar Zaman has just become the fastest man to reach 1000 runs in ODIs, and those are some pretty illustrious names he's got ahead of! 👏
👉 https://t.co/d7YXMyKtgq pic.twitter.com/E5McpIWhH0
— ICC (@ICC) July 22, 2018
پانچویں ون ڈے میں فخر زمان نے ایک اور عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا اور وہ پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔انہوں نے زمبابوے ہی کے ہیملٹن مساکدزا کا 467 رنز کا ریکارڈ توڑا۔ فخر زمان نے اس سے قبل میچ میں 210 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کے بعد وہ ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن چکے ہیں۔