سپر باکسنگ لیگ کے لیے گوجرانوالہ کے بعد لاہور کی ٹیم کے ٹرائلز بھی مکمل


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) سپر باکسنگ لیگ کے لیے گوجرانوالہ کے بعد لاہور کی ٹیم کے ٹرائلز بھی مکمل ہوگئے، 10 مرد اور 2 خواتین باکسرز پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ کی ٹیموں کے انتخاب کے لیے ملک بھر میں باکسرز کے ٹرائلز جاری ہیں، ٹرائلز کے ذریعے لاہور کی ٹیم کا انتخاب عمل میں آ گیا ہے۔قبل ازیں گوجرانوالہ میں بھی باکسرز کی ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز کیے گئے تھے، ملک بھر میں باکسنگ لیگ کے لیے ٹرائلز کا سلسلہ 11 اگست تک جاری رہے گا۔سپر باکسنگ لیگ میں ٹیموں کے انتخاب کے لیے ٹرائلز کے شیڈول کے مطابق اسلام آباد میں 28 کو ٹرائلز ہوں گے جب کہ پشاور میں 29 جولائی کو ہوں گے۔کوئٹہ میں سپر باکسنگ لیگ کے ٹرائلز 2 اگست کو شیڈول ہیں، جب کہ کراچی میں 5 اور 6 اگست کو سپر باکسنگ کے ٹرائلز ہوں گے۔فیصل آباد سے باکسنگ ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز 10، جب کہ ملتان سے ٹیم کے انتخاب کے لیے 11 اگست کو شیڈول کیے گئے ہیں۔

تعارف: newseditor