ویمنزہاکی ورلڈ کپ :ہالینڈنے جنوبی کوریاکو 7-0سے پچھاڑ دیا


لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)ویمنز ہاکی ورلڈکپ میں ہالینڈ نے جنوبی کوریا کو 7-0جبکہ نیوزی لینڈ نے بیلجیئم کو 2کے مقابلے میں 4گول سے شکست دے دی ۔گروپ اے کے میچ میں ہالینڈ کی ٹیم پورے میچ میں چھائی رہی اور پہلے ہی کوارٹر میں 5گول داغ دئیے ،جنوبی کوریا کیخلاف دوسرے کوارٹر میں 2گول ہوئے اور ہالینڈ کی برتری 7-0ہوگئی جو میچ کے آخر تک قائم رہی ۔ہالینڈ کی طرف وان میل کیٹی اورماٹلا فیٖڈررکوئی نے 2،2جبکہ لیورنک لورین ،جونکر کیلی اور ویلٹن لیڈوج نے ایک ایک گول کیا۔پول ڈی کے میچ میں نیوزی لینڈ اور بیلجیئم کا میچ پہلے کوارٹر میں بغیر گول کے برابررہا ۔دوسرے کوارٹرمیں نیوزی لینڈ کی سمتھ کیلسے نے24ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی تاہم 28ویں منٹ بیلجیئم کی ورسول لوسی نے گول کرکے میچ برابر کیا اور 30ویں منٹ میں بیلجیئم کی بون جل نے گول کرکے سکور 2-1کردیا۔تیسرا کوارٹر شروع ہوتے ہی نیوزی لینڈ نے جارحانہ انداز میں حملے شروع کردئیے اور 32ویں منٹ میں 2گول کرکے سکوراپنے حق میں 3-2کردیا۔گلون سلونے پنلٹی کارنر پر اور میری اولیویا نے خوبصورت فیلڈ گول کیا ۔چوتھے کوارٹر میں میری اولیویا نے ایک بار پھر گیند کوپنلٹی سٹروک پر گول پوسٹ میں پھینک کر اپنادوسرا اور نیوزی لینڈ کا چوتھا گول کردیا۔

تعارف: newseditor