پوری ٹیم 18 رنز پر ڈھیر،،میچ صرف 61 منٹ میں ختم

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ میں شیفرڈ نیم کینٹ کرکٹ لیگ میں 150سال سے زائد پرانے بیکنہم کرکٹ کلب کی ٹیم صرف 18رنز پر ڈھیر ہو گئی اور میچ صرف 61منٹ کے اندر ہی تمام ہو گیا۔بیکسلے کرکٹ کلب کے خلاف بیکنہم کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ان کا فیصلہ اتنا تباہ کن ثابت ہو گا یہ شاید انہیں بھی معلوم نہ تھا۔میچ شروع ہوا تو بیکنہم کی ٹیم صرف 11.2اوورز میں 18رنز پر ڈھیر ہو گئی اور ٹیم 50منٹ بعد فیلڈنگ کے لیے میدان میں موجود تھی۔ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ کامیاب بلے بازوں الیگزینڈر سین، ولیم میک ویکار اور کیلم لینوس نے 4، 4 رنز اسکور کیے جبکہ 5 کھلاڑی اپنا کھاتا بھی نہ کھول سکے اور کُل 21 گیندوں کا سامنا کیا۔

میچ کا اسکور کارڈ

کیلم میک لیوڈ نے 6 اوورز میں 5رنز دے کر 6وکٹیں حاصل کیں جبکہ بقیہ 4وکٹیں جیسن بین کے حصے میں آئیں۔یہ 152سال پرانے کلب بیکنہم کی تاریخ کا سب سے کم ترین اسکور ہونے کے ساتھ ساتھ سیفرڈ نیم کینٹ کرکٹ لیگ میں بھی کسی ٹیم کا اب تک سب سے کم اسکور ہے۔بیکسلے کرکٹ کلب کو کم ترین ہدف کے تعاقب میں حسب توقع کوئی مشکل پیش نہ آئی اور انہوں نے صرف 12منٹ میں 3.3اوورز میں ہدف تک رسائی حاصل کر کے 10وکٹ سے کامیابی حاصل کر لی۔

تعارف: newseditor