ایشین کلب والی بال چیمپئن شپ کا 30جولائی سے برما میں آغاز


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )ایشین کلب والی بال چیمپئن شپ 30جولائی سے 6اگست تک برما میں منعقد ہوگی جس کے لئے قومی والی بال کی تیاریاں جاری ہیں ۔ٹیم کے کوچ مظہر حسین ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد ادریس ،شیراز ،دلاور خان ،مبشر رضا ،وسیم خان ،منیر احمد ،محمد آصف ،کاشف ،ناصر دلبر ،فہد رضا اور امل خان شامل ہیں ۔ٹیم کے کپتان محب رسول اور کوچ مظہر حسین کا کہنا ہے کہ قومی والی بال ٹیم ایشین چمپئن شپ کے لئے بھرپور تیاری کررہی ہے ،بہتر نتائج سامنے آئیں گے ۔

تعارف: newseditor