راجر فیڈرر راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار


جنیوا (سپورٹس لنک رپورٹ) اسوئس اسٹارراجر فیڈرر آرام کی غرض سے آئندہ ماہ کینیڈا میں شیڈول راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے۔ عالمی نمبر دو اسٹار رواں سالتین ٹائٹلز اپنے نام کرچکے ہیں۔انہوں نے جنوری میں آسٹریلین اوپن جیت کر کیریئر کا 20واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتا تھا، اس کے علاوہ وہروٹرڈیم اور اسٹٹگارٹ اوپن میں بھی سرخرو ہوئےتھے۔ فیڈرر کا کہنا تھا کہمیں نے کیریئر کو طول دینے کیلئے یہ فیصلہ کیا، بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ ورک لوڈ کو مینیج کیا جائے صرف یہی راستہ ہے کہ میں خود کو انجری سے بچا کر کھیل جاری رکھ سکوں

تعارف: newseditor