خواتین نیٹ بال، کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان


کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ایشین خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ کےتربیتی کیمپ کے لئے 23 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ کھلاڑیوں میں قرت العین، انم سلام، کاشیہ آصف، نیاب رضیہ، سمبل زہرہ، یسرا شعیب، شبانہ معین، سکینہ شبیر، حنا رفیق، عاصمہ اکرم، بسمہ افزر، سونیا شاہ، دوہا، شیزین فاطمہ، عرشہ، زمنہ سلطانی، غنیتہ، کرن، انشا فضل، آمنہ، حفصہ اور عصمت شامل ہیں۔ کیمپ یکم اگست سے ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں لگایا جائے گا۔منتخب ٹیم یکم ستمبر سے سنگاپور میں کھیلی جانے والی ایشین خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

تعارف: newseditor