ویلنگٹن ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) نیوزی لینڈ نے رواں برس پاکستان کے خلاف شیڈول ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے الگ الگ سکواڈز کا اعلان کر دیا، لیفٹ آرم سپنر اعجاز پٹیل سمیت تین سپنرز کو پانچ روزہ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، بی جے واٹلنگ کی ون ڈے اور ایڈم ملن کی ٹی ٹونٹی سکواڈز میں واپسی ہوئی ہے، واٹلنگ نے آخری بار 2016ء میں ون ڈے میچ میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی، ٹام بلونڈل کو بیک اپ وکٹ کیپر کے طور پر ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔آل رائونڈر کورے اینڈرسن کو تینوں سکواڈز سے نظر انداز کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم رواں سال اکتوبر میں متحدہ عرب امارات کے مقام پر پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔اعلان کردہ ٹیسٹ سکواڈ کپتان کین ولیمسن، جیت راول، ٹام لیتھم، روز ٹیلر، ہنری نیکولز، بی جے واٹلنگ، ٹام بلونڈل، کولن ڈی گرینڈ ہوم، ٹوڈ ایسٹل، آئش سودھی، اعجاز پٹیل، ٹم سائوتھی، نیل واگنر، میٹ ہنری اور ٹرینٹ بولٹ پر مشتمل ہے، ون ڈے سکواڈ میں کپتان کین ولیمسن کے علاوہ مارٹن گپٹل، کولن منرو، روز ٹیلر، ہنری نیکولز، ٹام لیتھم، واٹلنگ، ڈی گرینڈہوم، ایسٹل، سودھی، سائوتھی، ہنری، بولٹ شامل ہیں جبکہ نیوزی لینڈ اے اور ٹی ٹونٹی سکواڈز سے مزید دو کھلاڑیوں کو بھی حصہ بنایا جائے گا، ٹی ٹونٹی سکواڈ میں کین ولیمسن، مارک چپمین، کولن ڈی گرینڈہوم، لوکی فرگوسن، مارٹن گپٹل، ایڈم ملن، کولن منرو، سیتھ رانس، ٹم سیفرٹ، آئش سودھی، ٹم سائوتھی، روز ٹیلر شامل ہیں، نیوزی لینڈ اے سکواڈ سے بھی دو کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔