انتخابات کے بعد ایشین گیمز کے تربیتی کیمپ دوبارہ شروع

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) الیکشن کے بعد ایشین گیمز اور دیگر انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کیلئے تربیتی کیمپس دوبارہ شروع ہوگئے ۔ ترجمان پاکستان اسپورٹس بورڈ محمد اعظم ڈار نے بتایا کہ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کیلئے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ تین دن کیلئے بند کر دیئے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ایتھلیٹکس، بیس بال، ویٹ لفٹنگ، کبڈی ، کراٹے ، باکسنگ، والی بال اور کلائمبنگ اسپورٹس، لاہور میں جوجٹسو، ہینڈبال، ریسلنگ اور مینز سوئمنگ جبکہ کراچی میں ویمنز سوئمنگ کے کیمپ جاری ہیں۔

تعارف: newseditor