سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اینڈی مرے کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری

لاس اینجلس ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) سٹار برطانوی کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے اور وکٹوریہ آزارینکا کو آئندہ ماہ شیڈول سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی۔ایونٹ 11 سے 19 اگست تک کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کے 56 مردوخواتین کھلاڑی ٹائٹلز کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ مرے اور آزارینکا دونوں کو اس سے قبل سنسناٹی اوپن ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، مرے نے 2008ء اور 2011ء جبکہ آزارینکا نے 2013ء میں ٹائٹل جیتا تھا۔

تعارف: newseditor