ویمنز ہاکی ورلڈ کپ،،جرمنی نے سپین کو شکست دیدی

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)ویمنز ہاکی ورلڈکپ میں جرمنی نے سپین کو 3-1اور اٹلی نے جنوبی کوریاکو 1-0سے شکست دے دی جبکہ جنوبی افریقہ اور ارجنٹائن کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔پول سی کے میچ میں جرمنی کی شروڈر اینی نے پہلے کوارٹر میں کھیل کے 5ویں منٹ میں پنلٹی کارنر پر گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جسے سپین کی لوپیز ماریا نے دوسرے کوارٹرکے آخری لمحات میں پنلٹی کارنر پر گول داغ کر برابر کردیا۔7منٹ بعد جرمنی کی اورزسیلن نے شاندار فیلڈ گول کرکے سکور 2-1سے جرمنی کے حق میں کردیا۔3منٹ بعد ہی جرمی کی ہوزے وکٹوریا نے پنلٹی کارنر پر گول کرکے سکور3-1کردیا جو میچ کا حتمی سکور بھی ثابت ہوا۔گروپ سی کے دوسرے میچ میں ارجنٹائن اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہواتاہم میچ کااختتام 1-1کی برابری پر ہوا۔جنوبی افریقہ کی مائن جیڈ نے کھیل کے 30ویں اور ارجنٹائن کی گراناٹو ماریا نے کھیل کے 47ویں منٹ میں فیلڈ گول کئے ۔ گروپ اے میں جنوبی کوریا کے خلاف میچ کا واحد گول اٹلی کی براکونی ویلنٹینا نے میچ کے آخری لمحات میں کیا اوراپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔

تعارف: newseditor