راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کرس گیل بنگلادیش کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے ا نٹرنیشنل میچ میں 5چھکوں کی بارش کر کے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویسٹ انڈیزکے بیٹسمین کرس گیل نے 66گندوں پر 73رنز بنا کر پاکستان کے سپر اسٹار کھلاڑی شاہد خان آفریدی کے برابر ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اب تک سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ آفریدی کے نام تھا جبکہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ان کے برابر پہنچ گئے ہیں اور متوقع ہے کہ وہ مستقبل میں آفریدی کا یہ ریکارڈ توڑ بھی سکتے ہیں۔شاہد آفریدی اور کرس گیل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 476چھکے لگا کریہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے، ویسٹ انڈیزکیگیل نے یہ ریکارڈ 443میچز کھیل کر پورا کیا ہے جبکہ آفریدی 524میچوں میں یہ ریکارڈ بنا پائے ہیں۔ویسٹ انڈیزنے بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں مقابلہ 1-2سے جیت لیا ہے۔پاکستان کے شاہد آفریدی کا ون ڈے انٹرنیشنل میں 351، ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل میں 73اور ٹیسٹ میچز میں 52 چھکوں کا ریکارڈ ہے، دوسری جانب کرس گیل کا ون ڈے انٹرنیشنل میں275، ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل میں 103 اور 98چھکے ٹیسٹ میچ میں لگانے کا ریکارڈ بنایا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور سابق کپتان ایم ایس دھونی 504میچز کے دوران 342چھکے لگا کر پانچویں نمبر پر ہیں۔