زینوبیہ واصف نے قومی خواتین چیس چیمپئن شپ جیت لی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) زینوبیہ واصف نے پاکستان قومی خواتین شطرنج چیمپئن شپ میں 7 میں سے 6.5 پوائنٹس بنا کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ دوسری پوزیشن لاہور کی مہک گل نے حاصل کی۔ چھٹی قومی خواتین شطرنج چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سمیر میر شیخ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ پہلی پانچ پوزیشن حاصل کرنے والی خواتینورلڈ چیس اولمپیاڈ میں شرکت کریں گی۔ کراچی جیم خانہ میں چیمئپن شپ کے فائنل رائؤنڈ کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر برتری حاصل کرنے والی زینوبیہ واصف نے 7 میں سے 6.5 پوائنٹس بنا کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس طرح انہوں نے کل 6 چیمپئن شپ میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی اور سب سے زیادہ چیمپئن بننے کا ریکارڈ قائم کردیا۔ ذینوبیہ نے اس چیمپئن شپ میں ناقابل شکست رہنے کا بھی ریکارڈ قائم کیا۔ مہک گل نے 7 میں سے 5.5 پوائنٹس بنا کر پوانٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن برقرار رکھی۔ تیسری چوتھی پانچویں اور چھٹی پوزیشن بالترتیب طوبیٰ فاروق (لاہور)، کشف کامران (ساہیوال)، سائرہ رفیق (لاہور) اور عینا شاہ (لاڑکانہ) نے پانچ، پانچ پوائنٹس کے ساتھ ٹائی بریک میں 33، 31، 30 اور 28 بشلز پوائنٹس اسکور کے ساتھ بالترتیب پوزیشن حاصل کی اور اس طرح پانچ پوزیشن رکھنے والی ذینوبیہ واصف، مہک گل، طوبیٰ فاروق، کشف کامران، اور سائرہ رفیق نے شطرنج

تعارف: newseditor