ماہانہ محفوظ شدہ تحاریر : جولائی 2018

پاکستان کیخلاف سیریز،کیویز نے اپنے سکواڈز ظاہر کردیئے

ویلنگٹن ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) نیوزی لینڈ نے رواں برس پاکستان کے خلاف شیڈول ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے الگ الگ سکواڈز کا اعلان کر دیا، لیفٹ آرم سپنر اعجاز پٹیل سمیت تین سپنرز کو پانچ روزہ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، بی جے واٹلنگ کی ون ڈے اور ایڈم ملن کی ٹی ٹونٹی ...

مزید پڑھیں »

ڈوپ ٹیسٹ،،احمد شہزاد کیلئے اپیل کا وقت ختم

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)مثبت ڈوپ ٹیسٹ کا شکار ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کیلئے اپیل کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی جنہوں نے بی سیمپل کو چیلنج کرنے سے گریز کیا۔ احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ انہوں نے ممنوعہ ادویات کا جان بوجھ کر استعمال نہیں کیا بلکہ ان سے غلطی سرزد ہوئی اور وہ ...

مزید پڑھیں »

تحریک انصاف کی حکومت،،وسیم اکرم چیئرمین پی سی بی کیلئے فیورٹ بن گئے

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا اہم منصب موضوع بحث بن چکا ہے اور تازہ ترین صورت حال میں قیادت کا ہما سابق فاسٹ بالنگ آل راؤنڈر وسیم اکرم کے سر پر منڈلانے لگا ہے ،سابق کھلاڑی کے ایک فیملی ممبر نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے ...

مزید پڑھیں »

ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 2 بہنوں کا کارنامہ، لڑکیوں کے فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

ہنزہ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہی ہیں، ایسے میں خوبصورت وادی ہنزہ کی لڑکیوں نے بھی فٹبال ٹورنامنٹ کھیلا اور خوب داد سمیٹی۔یہ ٹورنا منٹ ہنزہ سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں سمیرا عنایت اور کرشمہ عنایت نے منعقد کروایا، جو اپنے والدین کے ساتھ لاہور ...

مزید پڑھیں »

ایشین گیمز،،ریسلنگ فیڈریشن اور انعام بٹ کا تنازع حل،بڑی خوشخبری آگئی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)آئندہ ماہ ہونے والی ایشین گیمز میں دولت مشترکہ گیمز میں پاکستان کیلئے واحد طلائی تمغہ جیتنے والے ریسلر انعام بٹ کی شرکت کا تنازع حل ہو گیا ہے اور اب انعام بٹ اور پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کی باہمی مشاورت سے یہ بات طے پائی ہے کہ انعام بٹ ایشین گیمز کے بجائے ورلڈ بیچ گیمز جو ترکی ...

مزید پڑھیں »

خیبر پختونخوا میں کھیلوں کی سرگرمیاں عروج پر

خیبر پختونخوا سپورٹس ڈائریکٹوریٹ صوبہ بھرمیںڈائریکٹر جنرل جنید خان کی سربراہی میں کھیلوں کے فروغ میں کوشاں ہے ۔ رمضان سپورٹس گالا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھا جس میں بیڈ منٹن ، فٹ بال اور ٹیبل ٹینس کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔ بیڈ منٹن کے مقابلے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں ہوئے جس کی میزبانی کا ...

مزید پڑھیں »

نمائشی فٹبال میچ،،اسوا اکیڈمی اسلام آباد کو شکست

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) ماڈل ٹاؤن اکیڈمی لاہور نے اسوا اکیڈمی اسلام آباد کو ایک فٹ بال کے نمائشی میچ میں 3-2 گول سے ہرادیا، اس موقع پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اورماڈل ٹاؤن اکیڈمی کے سربراہ ...

مزید پڑھیں »

پنجاب سپورٹس بورڈ کے تعاون سے وومن آرچری چیمپئن شپ کا آغاز

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سیکرٹری سپورٹس پنجاب ایوب چودھری نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون اور پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہونیوالی وومن آرچری چیمپئن شپ کا افتتاح جمعہ کے روز پنجاب سٹیڈیم میں کیا، اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری زاہد حسین، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد نظامی، سیکرٹری پنجاب آرچری ایسوسی ایشن منظر فرید ...

مزید پڑھیں »

اولمپکس 2020 کیلئے ٹوکیو میں مسلمانوں کیلئے موبائل مسجد متعارف

ٹوکیو(سپورٹس لنک رپورٹ)جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں اولمپکس 2020کے دوران مسلمانوں کی مذہبی ضروریات کا خاص خیال رکھتے ہوئے ایک ’موبائل مسجد‘ متعارف کرائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہونے والے سمر اولمپکس 2020 کے لیے ایک مقامی کمپنی نے موبائل مسجد متعارف کرا دی ہے جس کا مقصد جاپان آنے والے مسلمان سیاحوں کو نماز ...

مزید پڑھیں »

ایشین جونیئر والی بال: پاکستان نے سعودی عرب کو شکست دے دی

منامہ (سپورٹس لنک رپورٹ) ایشین مینز انڈر 20 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے سعودی عرب کو 3-0سے آؤٹ کلاس کر دیا ۔ گرین شرٹس 13ویں پوزیشن کیلئے آج جاپان کا سامنا کریں گے ۔ بحرین کے شہر رفع میں جاری ایشین مینز انڈر 20 والی بال چیمپئن شپ میں کھیلے گئے 13ویں تا 16ویں پوزیشن کے سیمی فائنل ...

مزید پڑھیں »
error: Content is protected !!