دل کے عارضے میں مبتلا سجاس مقصود احمد کیلئے 50 ہزار کا چیک

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کےرکن مقصود احمد دل کےعارضےمیں مبتلا ہیں، حال ہی میں انہیں پیس میکرلگا ہے۔ سجاس کےتین رکنی وفد نے مقصود احمد کےگھرجاکر ان کی عیادت کی۔ وفد میں سجاس کےسیکریٹری محمد اصغرعظیم، فنانس سیکریٹری ارشاد علی اورایگزیکٹیوکمیٹی کےرکن شاہد ساٹی شامل تھے۔ اس موقع پراصغرعظیم نے سجاس کی جانب سےمقصود احمد کوپچاس ہزارروپےکا چیک پیش کیا۔ اس موقع پرسجاس کےایسوسی ایٹ ممبرکاشف فاروقی بھی موجود تھے۔

تعارف: newseditor