سیلیکان ویلی ٹینس: سرینا ولیمز پہلے ہی راؤنڈ میں آوٹ

سان جوز(سپورٹس لنک رپورٹ) سیلیکان ویلی کلاسک ٹینس میں برطانیہ کی جوہانا کونٹا نے امریکی سرینا ولیمز کو ہرا کر پہلے راؤنڈ میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔سیلیکان ویلی کلاسک ٹینس کے اہم مقابلے میں برطانیہ کی جوہانا کونٹا نے شاندار کھیل پیش کیا، امریکی اسٹار سرینا ولیمز کو 30منٹ سے بھی کم وقت میں آوٹ کلاس کر دیا۔ جوہانا کونٹا نے پہلا سیٹ چھ ایک سے اپنے نام کیا۔ جبکہ سرینا ولیمز دوسرے سیٹ میں بھی جوہانا کا مقابلہ نہ کرسکیں اور چھ صفر سے ہارکر پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو گئیں۔ سابق عالمی نمبر ون سرینا ولیمز کے کیرئیر کی یہ بدترین شکست ہے۔

تعارف: newseditor